کراچی: صحافی اطہر متین قتل کیس میں اہم پیش رفت

کراچی: صحافی اطہر متین قتل کیس میں اہم پیش رفت

کراچی: شہر قائد  میں صحافی اطہر متین قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

پولیس کی حب چوکی اکرم کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے جائےوقوعہ سےملنے والی موٹرسائیکل  کے  مالک کو  حراست میں لے لیا۔

موٹرسائیکل مالک جہانگیرکو نامعلوم مقام پر  منتقل  کرکےمزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ صحافی اطہر متین کے قتل کی تحقیقات کے لئے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے  ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی ، ٹیم میں ایس ایس پی اسپیشل انوسٹی گیشن اور ایس ایس پی سینٹرل ٹیم بھی شامل ہیں۔

  

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا تھا   کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ انہوں نے میڈیا کے کردار کو انتہائی اہم  قرار دیتے ہوئے تعاون کی بھی درخواست کی۔


یاد  رہے کہ آج صبح  کراچی کے علاقے  نارتھ ناظم آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے صحافی  اطہرمتین جاں بحق ہوگئے تھے ۔

مصنف کے بارے میں