Get Alerts

صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

 صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

کراچی :  صحافی اطہر متین کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔


کراچی پولیس چیف غلام بنی میمن کے مطابق گزشتہ دنوں  نجی ٹی وی سے منسلک صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اشرف بروہی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، انہوں نے  بتایا کہ ملزم کو حب بارڈر کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا ہے کہ ملزم  سے تفتیش جاری ہے اور  تفصیلات جلد میڈیا سے شیئر کی جائیں گی۔

https://twitter.com/SaeedGhani1/status/1497472421670133761?s=20&t=1Y7n_74kNPfNCaazpbrSiw
دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے بھی صحافی اطہر متین کے قاتل ملزم  اشرف بروہی کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے، انہوں نے کہا کہ  اطہر متین کے قاتل کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔

API Response:

یاد رہے کہ نجی ٹی وی چینل کے سینئر پروڈیوسر اطہر متین  کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے تھے۔

یہ افسوسناک واقعہ 18 فروری کی صبح 8 بج کر 29 منٹ پر اس وقت پیش آیا جب صحافی اپنی بیٹیوں کو سکول چھوڑ کر واپس آ رہے تھے۔ سڑک پر  انہوں نے دیکھا کہ دو ڈاکو ایک شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صحافی اطہر متین نے اپنی کار سے ڈاکوؤں کو ٹکر مار دی جس پر ڈاکوؤں نے  کار پر فائرنگ کی اور صحافی ان کی گولیوں کی زد میں آ گئے۔ شدید زخمی حالت میں انہیں اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ٹیگز: