Get Alerts

محسن بیگ کی گرفتاری کو غیر قانونی کہنے والے جج کیخلاف ریفرنس کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا: اٹارنی جنرل

محسن بیگ کی گرفتاری کو غیر قانونی کہنے والے جج کیخلاف ریفرنس کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا: اٹارنی جنرل

اسلام آباد: اٹارنی جنرل آف پاکستان  خالد محمود خان نے کہا ہے کہ  صحافی محسن بیگ کے گھر پر چھاپے کو غیر قانونی قرار دینے والے جج کیخلاف کوئی  ریفرنس نہیں لایا جارہا ہے۔

 
اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیراعظم نےایڈیشنل سیشن جج کیخلاف ریفرنس دائرکرنےکی ہدایت نہیں کی، انہوں نے  کہا  کہ حکومت کاایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ،عدالتی فیصلوں کیخلاف ریفرنس دائرنہیں ہوسکتے،عدالتی فیصلےکیخلاف اپیل کرناپراسیکیوشن کاحق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا اس سارے معاملے سے  کوئی تعلق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی نے کہا تھا کہ محسن بیگ کے گھر چھاپہ غیر قانونی کہنے والے اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کے خلاف ریفرنس لائیں گے۔تاہم آج اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد محمود خان نے کہا کہ کوئی ریفرنس نہیں آرہا۔

ٹیگز: