کراچی والو تیاری کرلو، تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی کا امکان

 کراچی والو تیاری کرلو، تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی کا امکان

کراچی :کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  صوبے بھر میں ہواؤں کی رفتار 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق  شہرِ کراچی میں آئندہ 36 سے 48 گھنٹوں کے دوران تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ کراچی کے کچھ علاقوں میں بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔


دوسری طرف پاراچنار اور قریبی علاقوں میں بھی ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ سینٹرل کرم میں بھی ہلکی برفباری کے بعد موسم ٹھنڈا ہو گیا۔

مصنف کے بارے میں