صدرمملکت نے سینیٹ کا اجلاس 19 فروری کو طلب کر لیا

صدرمملکت نے سینیٹ کا اجلاس 19 فروری کو طلب کر لیا

اسلام آباد:صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس 19 فروری کو 3 بجے طلب کر لیاہے۔ 

سینیٹ سیکرٹیریٹ نے اس حوالے سے اعلامیے بھی جاری کردیا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 54 کے شق 1 میں دیے گئے اختیارات کے تحت صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 19 فروری بروز پیر دوپہر 3 بجے سینیٹ کا اجلاس طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کریں گے، اجلاس میں سینیٹ اراکین الوداعی تقریر کریں گے۔آئین پاکستان کے مطابق سینیٹ کے نصف اراکین کا انتخاب مارچ میں ہو گا۔

مصنف کے بارے میں