کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر الیکشن کمیشن میں چھٹی کے روز بھی اجلاس، تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کے ٹی او آر طے

کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر الیکشن کمیشن میں چھٹی کے روز بھی اجلاس، تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کے ٹی او آر طے

اسلام آباد : الیکشن کمیشن  میں کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کا آج چھٹی کے روز بھی اجلاس ہوا۔ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے ٹی او آر طے کر لیے گئے۔

 راولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈی آر اوز اور ریٹرننگ افسران کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈی آر اوز اور ریٹرننگ افسران کل سے انکوائری کمیٹی کے سامنے بیان قلمبند کرائیں گے۔

کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر بیانات قلمبند کرکے 3روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔رپورٹ آنے کے بعد کمشنر راولپنڈی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی یا دیگر قانونی چارہ جوئی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔