اللہ نے فرشتوں کو حکم دیا جنہوں نے 3 کروڑ لوگوں کے دلوں میں ڈالا کہ وہ عمران خان کو ووٹ دیں: عمر ایوب

اللہ نے فرشتوں کو حکم دیا جنہوں نے 3 کروڑ لوگوں کے دلوں میں ڈالا کہ وہ عمران خان کو ووٹ دیں: عمر ایوب

 اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف ایک مرتبہ پھر مذہب کو سیاست میں لے آئی ہے۔ پی ٹی آئی کے وزارت عظمی کے لیے نامزد امیدوار عمر ایوب نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو حکم دیا جنہوں نے 3 کروڑ لوگوں کے دلوں میں ڈالا کہ وہ عمران خان کو ووٹ دیں ۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزارتِ اعظمیٰ کے اُمیدوار اور پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عُمر ایوب نے گوہر علی خان کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران الزام لگاتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے ہر ورکر کو دیوار کے ساتھ لگایا گیا اور مقدموں میں جکڑنے کی کوشش کی گئی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’ان تمام سختیوں کے باوجود ہمارے لوگوں نے بارہا آواز اٹھائی اور ابھی بھی پولیس ہمارے ورکرز کو ہمارے منتخب ممبرز کو کو جبری طور پر لاپتہ کرنے میں مصروف ہیں اور اُن پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔‘ عُمر ایوب نے کہا کہ ’جو نشستیں مبینہ دھاندلی کی وجہ سے پی ٹی آئی سے لی گئیں ہیں وہ واپس کی جائیں اور اُن پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد اُمیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری کیے جائیں۔

عُمر ایوب کا کہنا تھا کہ کمشنر راولپنڈی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کی جوڈیشل انکوائری کی جائے اور اس سلسلے میں انڈیپینڈنٹ ججز ہونے چاہیے، جن لوگوں کے نام کمشنر راولپنڈی نے لیے ہیں وہ ان تحقیقات کا حصہ نا بنیں۔‘ انھوں نے پریس کانفرنس کے دوران چیف چسٹس آف پاکستان سے بھی کہا کہ وہ بھی اس بینچ کا حصہ نا بنیں کیونکہ اُن کا بھی نام کمشنر راولپنڈی نے لیا ہے تاہم کوشش کی جائے کہ صاف شفاف جوڈیشل انکوائری ہو۔

عُمر ایوب نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق بات کوتے ہوئے کہا کہ ’جو ریگینگ کا پراسیس پاکستان تحریک انصاف کے خلاف کیا گیا ہے۔ ہم اس کو ’مدر آف آل رگنگ‘ قرار دے رہے ہیں اور اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں