Get Alerts

رمضان المبارک کا احترام: علامہ راجہ ناصر عباس کا پارلیمنٹ میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان

رمضان المبارک کا احترام: علامہ راجہ ناصر عباس کا پارلیمنٹ میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد: تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان کے مرکزی رہنما اور مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری اپنا احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ فیصلہ رمضان المبارک کی آمد کے پیشِ نظر کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہاماہِ صیام شروع ہو چکا ہے، اس لیے ہم فی الحال دھرنا ختم کر رہے ہیں۔ ہم جلد ہی اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
 انہوں نے واضح کیا کہ یہ احتجاج 'تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان' کے پلیٹ فارم سے پارلیمنٹ کے اندر دیا گیا تھا تاکہ آئین کی بالادستی کو یقینی بنایا جا سکے۔علامہ راجہ ناصر عباس نے دھرنے کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے سنگین الزامات بھی عائد کیے۔
 انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران ہمیں پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر محصور کر کے رکھا گیا۔ہم پارلیمنٹ ہاؤس میں بند ہو کر رہ گئے، جبکہ ہمارے کئی اراکین کو پارلیمنٹ لاجز اور خیبر پختونخوا ہاؤس تک محدود کر دیا گیا تھا۔

ٹیگز: