Get Alerts

صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری، نمیبیا کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف

صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری، نمیبیا کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف

کولمبو : آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے ایک فیصلہ کن معرکے میں صاحبزادہ فرحان کی ریکارڈ ساز سنچری کی بدولت پاکستان نے نمیبیا کے خلاف پہاڑ جیسا سکور کھڑا کر دیا ہے۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنا کر نمیبیا کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا ہے۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو صاحبزادہ فرحان کی جارحانہ بلے بازی کی وجہ سے درست ثابت ہوا۔
: صاحبزادہ فرحان نے ناقابلِ شکست سنچری سکور کی، یہ ان کے کیریئر کی پہلی انٹرنیشنل ٹی 20 سنچری ہے۔ وہ احمد شہزاد کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ میں سنچری جڑنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔
 شاداب خان نے 36 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر مجموعہ 199 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ کپتان سلمان علی آغا 38، صائم ایوب 14 اور خواجہ نافع 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔نمیبیا کی جانب سے جیک براسل نے دو جبکہ جرہارڈ ایراسمس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ٹیگز: