Get Alerts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: صاحبزادہ فرحان کی تاریخی سنچری، پاکستان نمیبیا کو پچھاڑ کر 'سپر 8' میں داخل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: صاحبزادہ فرحان کی تاریخی سنچری، پاکستان نمیبیا کو پچھاڑ کر 'سپر 8' میں داخل

کولمبو : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم معرکے میں پاکستان نے نمیبیا کو 102 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر باآسانی سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ کولمبو میں کھیلے گئے اس میچ میں صاحبزادہ فرحان کی ناقابلِ شکست سنچری اور عثمان خان کی تباہ کن باؤلنگ فتح کی بنیاد بنی۔
قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ درست ثابت ہوا۔ اگرچہ اوپنر صائم ایوب (14 رنز) جلد آؤٹ ہو گئے، لیکن صاحبزادہ فرحان نے کریز پر رہے۔ انہوں نے ورلڈ کپ میں اپنی پہلی سنچری اسکور کرتے ہوئے 57 گیندوں پر 100 رنز بنائے، جس میں 4 بلند و بالا چھکے اور 11 دلکش چوکے شامل تھے۔    سلمان علی آغا: 38 رنز (23 گیندیں)،    شاداب خان: 36 رنز (ناٹ آؤٹ، 3 چھکے)،    پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔
200 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم پاکستانی باؤلرز کے سامنے بے بس نظر آئی۔ پوری ٹیم 18 ویں اوور میں محض 97 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔    عثمان خان نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔    شاداب خان نے بھی  3 شکار کیے۔    محمد نواز اور ڈیبیو کرنے والے سلمان مرزا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس میچ کے لیے شاہین شاہ آفریدی اور ابرار احمد کو آرام دیا گیا تھا، جن کی جگہ خواجہ نافع اور سلمان مرزا کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا تھا۔سپر 8 مرحلے میں رسائی کے بعد اب پاکستان کا کڑا امتحان شروع ہونے والا ہے۔     21 فروری کو نیوزی لینڈ سے ،     24 فروری کو  انگلینڈسے،    28 فروری کو  سری لنکا سے مقابلہ ہوگا۔


ایونٹ کے سیمی فائنلز 4 اور 5 مارچ کو کھیلے جائیں گے، جبکہ ورلڈ کپ کا تاج کس کے سر سجے گا، اس کا فیصلہ 8 مارچ کو ہونے والے فائنل میں ہو گا۔

ٹیگز: