غیر جمہوری اقدام کو عوام توہین تصور کرتے ہیں، جاتی امرا اجلاس کا اعلامیہ جاری

غیر جمہوری اقدام کو عوام توہین تصور کرتے ہیں، جاتی امرا اجلاس کا اعلامیہ جاری

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے اہم اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ بلوچستان کو راتوں رات  محلاتی سازشوں کی نذر کر دیا گیا تاہم غیرجمہوری اقدام کو عوام توہین تصور کرتے ہیں اور جمہوری قوتیں غیرجمہوری اور غیر آئینی اقدام کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اجلاس میں خصوصی شرکت کے لیے لاہور پہنچے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا تھا۔

وزیراعظم کے ہمراہ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب بھی تھیں۔ اس اہم اجلاس میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے علاوہ خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، مریم نواز، اویس لغاری اور مفتاح اسماعیل سمیت دیگر شریک تھے۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، ترقیاتی کام اور بلوچستان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

 

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں