ٹینس سٹار الینا سویٹولینا نے گیل مونفلزکے ساتھ رومانس کا اعتراف کر لیا

ٹینس سٹار الینا سویٹولینا نے گیل مونفلزکے ساتھ رومانس کا اعتراف کر لیا
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

میلبورن:آسٹریلین اوپن کے دوران الینا سویٹولینا اور گیل مونفلز ٹینس کھیلنے کے ساتھ رومانس میں بھی مصروف ہیں۔

یوکرین کی 6 سیڈ الینا نے گیل کے ساتھ ڈیٹنگ کا اعتراف کیا ہے، وہ انھیں دوسرے راﺅنڈ کے میچ میں سپورٹ کرنے کیلیے خود الینا کے پلیئر باکس میں موجود تھے۔

الینا نے کہاکہ مجھ سے اس بارے میں ان کورٹ انٹرویو میں بھی پوچھا گیا جس کی میں توقع نہیں کررہی تھی، یہ حقیقت ہے کہ ہم دونوں یہاں پرکھیلنے کیلئے موجود مگر ایک دوسرے کو بھرپور سپورٹ بھی کررہے ہیں۔