اس سیریز میں پاکستانی شائقین کرکٹ کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، سرفراز احمد

 اس سیریز میں پاکستانی شائقین کرکٹ کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، سرفراز احمد
کیپشن: ٹیسٹ سیریز میں شکست کو بھلا کر ون ڈے سیریز کھیلیں گے ، فوٹو/ فائل

پورٹ ایلزبتھ:شائقین کرکٹ ون ڈےسیریزمیں اچھی کرکٹ دیکھناچاہتےہیں۔میں یہ نہیں کہوں گا کہ نتیجہ پانچ صفر ہو گا لیکن یہ بات ضرور یہ کے یہ ون ڈے سیریز قومی ٹیم کیلئے بہت اہمیت کی حامل ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پورٹ الزبتھ میں پریس کانفرنس کرتےہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کی شکست کو بھلا کر ہمار سارا فوکس ون ڈے سیریز پر ہے اور اس سیریز میں پاکستانی شائقین کرکٹ کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ۔ انہوں نے کہا میں یہ نہیں کہوں گا کہ نتیجہ پانچ صفر ہو گا لیکن یہ سیریز ہمارے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے ۔

کپتان سرفراز احمد نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل ہر سیریز بڑی اہمیت کی حامل ہے۔جنوبی افریقہ کےخلاف ون ڈے سیریز بھی اہم ہے۔اس سیریز سے ورلڈ کپ کے لیے کمبی نیشن بنانے کا موقع ملے گا۔فخرزمان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  پاکستان ون ڈے ٹیم کیلیےبڑااہم کھلاڑی ہے۔فخرزمان کو ڈیوڈ وارنر،سہواگ اورشاہد آفریدی جیسےرول میں دیکھنا چاہتےہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا ۔اس سے قبل ٹیسٹ سسیریز میں قومی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 3-0 سے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ۔