امریکہ میں وائٹ ہاوس پر خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ، ملزم گرفتار

امریکہ میں وائٹ ہاوس پر خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ، ملزم گرفتار
کیپشن: image by facebook

واشنگٹن : وائٹ ہاوس کے خلاف دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے والا اکیس سالہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ، ایف بی آئی کے مطابق ملزم نے وائٹ ہاوس پر خودکش حملے کے لیے تباہ کاری مواد اور اینٹی ٹینک راکٹ خریدا جس سے وہ وائٹ ہائوس کو نشانہ بنانا چاہتا تھا ۔

ایف بی آئی نے ملزم کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ، ملزم طیہب نے ایف بی آئی ایجنٹ کو بنایا کہ وہ دہشتگرد تنظیم آئی ایس آئی ایس میں شامل ہونے کے لے مشرق وسطیٰ جانا چاہتا تھا لیکن پاسپورٹ گم ہونے کی وجہ سے وہ یہ نہیں کرسکا ۔

پاسپورٹ گم ہونے پر میں نے امریکہ میں ہی حملے کا منصوبہ بنایا ، اپنے ہدف کو پورا کرنے کے لیے میں نے تباہ کاری مواد اور اینٹی ٹینک میزائل خریدا تھا تاکہ وائٹ ہاوس کو خودکش حملے میں نشانہ بنایا جا سکے۔

ملزم نے گزشتہ برس سات دسمبر کو حملے کے لیے وائٹ ہاوس کا نقشہ بھی حاصل کیا اور جائزہ لیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر شخصیات کس جگہ پر رہائش پذیر ہیں ۔

ملزم نے حملے کے منصوبے کو گیم ڈے کا نام دیا تھا جس کے تحت وہ اپنی تمام منصوبہ بندی کر رہا تھا ۔ایف بی آئی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔