ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، پاک فوج نے 3 بھارتی فوجی ہلاک کر دیے

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، پاک فوج نے 3 بھارتی فوجی ہلاک کر دیے
کیپشن: بھارتی فوج نے کل بھی کھوئی رٹہ کے مقام پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی ،، فوٹو / فائل

کھوئی رٹہ :پاک فوج نے  لائن آف کنٹرول پر گولے برسانے والی بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے تین بھارتی فوجیوں کو جہنم واصل کر دیا ۔


آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے کھوئی رٹہ اور کوٹ کھتیرہ سیکٹرز پر شہر ی آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے بھارتی پوسٹوں کو موثر طور پر نشانہ بنا یا گیا۔مصدقہ اطلاعات کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی سے 3بھارتی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ دو بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے ۔ بھارتی پوسٹ کو بھی نقصان پہنچا ۔