پی ایس 52 ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی کے امیدوار نے میدان مار لیا

پی ایس 52 ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی کے امیدوار نے میدان مار لیا
کیپشن: پی ایس 52 ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی کے امیدوار کو واضح برتری
سورس: فائل فوٹو

عمر کوٹ: سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 52 کے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار سید امیر علی شاہ نے فتح حاصل کر لی ہے۔ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کی طرف سے ارباب غلام رحیم اور پیپلز پارٹی کے امیدوار امیر علی شاہ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ تھا۔ 

128 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیر علی شاہ نے 53  ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ جی ڈی اے کے ارباب غلام رحیم کو 26 ہزار سے زائد ووٹ پڑے ۔

ذرائع کے مطابق دو پولنگ اسٹیشنز پر امیدواروں کے حامیوں میں تصادم ہوا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ 

سید امیر علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ کا شکر گزار ہوں جس کا مجھ پر کرم ہوا ہے اور آج سب کو پتا چل گیا ہے کہ عوام کس کے ساتھ کھڑی ہے۔ میرے مرحوم والد نے عمر کوٹ کے عوام کی 41 سال خدمت کی اور میں بھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گاْ۔ واضح برتری ملنے پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کی رہائش گاہ پر کارکنوں کی آمد اور جشن شروع ہو گیا ۔ کارکن آتش بازی، نعرے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے۔