انتخابی مہم، نواز شریف آج حافظ آباد میں پہلے جلسے سے خطاب کریں گے

انتخابی مہم، نواز شریف آج حافظ آباد میں پہلے جلسے سے خطاب کریں گے
سورس: file

حافظ آباد: نواز شریف آج سے انتخابی مہم شروع کررہے ہیں۔قائد ن لیگ آج حافظ آباد کے میونسپل اسٹیڈیم میں پہلے انتخابی جلسے سےخطاب کریں گے۔ 

ذرائع کےمطابق نوازشریف  پہلے خطاب میں پارٹی منشور کےاہم نکات عوام تک پہنچائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اور مریم نواز بھی ساتھ ہوں گی،  جلسے سے شہبازشریف،  مریم نواز  اور سائرہ تارڑ بھی خطاب کریں گی۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق نواز شریف جلسے میں عوام کو مہنگائی سے نجات اور خوشحال مستقبل کے اپنے ایجنڈے پر بات کریں گے۔

قائد ن لیگ کے جلسے کیلئے بڑا پنڈال سج گیا، ہزاروں کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ نوازشریف کے بھرپور استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

مصنف کے بارے میں