الیکشن 2024،  ن لیگ کی انتخابی مہم کا آغاز، آج پہلا جلسہ

الیکشن 2024،  ن لیگ کی انتخابی مہم کا آغاز، آج پہلا جلسہ
سورس: file

شیخو پورہ: عام انتخابات 2024 کے لیے مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کا آج سے آغاز ہوگا۔آج پہلا جلسہ شیخوپورہ کےعلاقےفاروق آباد میں ہوگا، پارٹی صدر شہباز شریف اور دیگر رہنما پہلے جلسے سے خطاب کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے انتخابی مہم کے آغاز پر پہلے جلسے کے حولاے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ نواز شریف کا پیغام لے کر فاروق آباد میں حاضر ہوں گا، شیخوپورہ نے ہمیشہ ثابت کیا یہ شہرن لیگ کا قلعہ ہے۔

1eb1f0d209f0c1edc8e9a3eef496b8e7

 

شہباز شریف نے کہا کہ ا’للہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اگر نواز شریف کو دوبارہ موقع ملا تو ترقی اور خوشحالی کا سفر وہیں سے دوبارہ سے شروع ہوگا جہاں 2017 میں ایک سازش کے ذریعے اسے روکا گیا تھا۔’

مصنف کے بارے میں