مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم میں تیزی، ڈرائیونگ نواز شریف نے سنبھال لی، آج ننکانہ میں جلسہ

مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم میں تیزی، ڈرائیونگ نواز شریف نے سنبھال لی، آج ننکانہ میں جلسہ

لاہور : مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم میں تیزی آگئی ہے۔ لیگی قائد میاں محمد نواز شریف خود ڈرائیونگ سیٹ پر آگئے ہیں۔ حافظ آباد، مانسہرہ کے بعد آج ننکانہ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ 

نیو نیوز کے مطابق نوازشریف آج ننکانہ صاحب میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔  مریم نواز بھی انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔  پنڈال سج گیا، 20 فٹ اونچا، 80 فٹ لمبا سٹیج تیار کرلیا گیا۔

 واضح رہے کہ حافظ آباد اور مانسہرہ کے جلسے سے کے بعد گزشتہ روز نواز شریف نے پرانی یادیں تازہ کیں۔ مریم نواز کے ہمراہ برسوں بعد آبائی حلقے میں گئے۔ این اے 130لاہور میں ن لیگی قائد کی جھلک دیکھنے کیلئے لوگ چھتوں پر چڑھ گئے۔ ریلی کا جگہ جگہ پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ فضا شیر کے نعروں سے گونجتی رہی۔

مصنف کے بارے میں