مبینہ فراڈ  کیس: فواد چودھری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا

مبینہ فراڈ  کیس: فواد چودھری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا

 اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد  نے  پنڈ دادن خان تا جہلم ترقیاتی منصوبے میں مبینہ فراڈ  کیس میں فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر  نے فواد چوہدری کیخلاف  پنڈ دادن خان تا جہلم ترقیاتی منصوبے میں مبینہ فراڈ  کیس کی سماعت ہوئی۔فواد چودھری کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت پیش کیا گیا۔ فواد چودھری کے وکیل راجا عامر عباس بھی عدالت میں پیش ہوئے۔  

دوران سماعت فواد چودھری کے وکیل راجا عامر عباس نے جیل میں بی کلاس سہولیات کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

اس دوران فواد چوہدری  کی جانب سے درخواست ضمانت بھی دائر کردی گئی۔

بعد ازاں احتساب عدالت نے فواد چوہدری  کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم فروری کو دلائل طلب کرلیے جب کہ سابق وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

مصنف کے بارے میں