امریکہ کا 15 ہزار عارضی ویزے جاری کرنے کا اعلان

امریکہ کا 15 ہزار عارضی ویزے جاری کرنے کا اعلان

واشنگٹن:امریکہ کے محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے کہا ہے کہ وہ ان امریکی کاروباروں کی مدد کے لیے جنہیں مزدوروں کی قلت سے ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا ا اندیشہ ہے، 15 ہزار اضافی عارضی لیبر ویزے جاری کررہا ہے۔عارضی ویزے موسمی تفریحی گاہوں، لینڈ سکیپنگ، سمندری خورا ک کی افزائش اور ان کی پراسسنگ کے شعبوں کے لیے جاری کیے جائیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے ایک بیان میں کہا گیا کہ محکمے کے وزیر جان کیلی کو وزیر محنت الیگزینڈر ایکوسٹا سے مشاورت سے معلوم ہوا کہ غیر زرعی شعبے کے لیے کافی تعلیم اور مہارت رکھنے والے عارضی کارکن دستیاب نہیں ہیں، اور ان شعبوں میں امریکی کارکن بھی دلچسپی نہیں رکھتے۔جان کیلی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ امریکی کاروباروں کی مدد کرنے سے متعلق اپنے وعدے کے پیش نظر محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی، کانگریس کی جانب سے طے کردہ بلند ترین حد میں صرف ایک مرتبہ کے لیے اضافہ کر رہا ہے۔

حکومت نے کہا کہ یہ ویزے موسمی تفریحی گاہوں، لینڈ سکیپنگ، سمندری خوراک کی افزائش اور ان کی پراسسنگ کے شعبوں کے لیے جاری کیے جائیں گے۔کانگریس نے ہوم لینڈ سیکیورٹی کے وزیر جان کیلی کو اس سال کے شروع میں اضافی ویزے جاری کرنے کا اختیار دیا تھا اور انہوں نے مئی میں کہا ہے کہ انہوں نے کچھ اضافی ویزے جاری کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں