بنگلہ دیش میں منشیات کے کاروبار کے خلاف جنگ، ہلاکتوں کی تعداد 200 ہو گئی

بنگلہ دیش میں منشیات کے کاروبار کے خلاف جنگ، ہلاکتوں کی تعداد 200 ہو گئی
کیپشن: فلپائن میں ڈرگ لارڈ ز کے خلاف بڑا آپریشن جاری ہے ،فوٹؤ بنگلہ ٹی وی

ڈھاکا : بنگلہ دیش میں فلپائن کی طرز پر منشیات کے کاروبار اور اسمگلروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں سکیورٹی دستوں کے ہاتھوں ماورائے عدالت انداز میں مارے جانے والوں کی تعداد دو سو ہو گئی ۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ڈھاکا میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے بتایا کہ اس سال مئی میں شروع کردہ منشیات کے تاجروں کے خلاف یہ جنگ اپنے طریقہ کار میں ابھی تک متنازعہ ہے۔

بنگلہ دیشی وزیر داخلہ اسدالزمان خان کے مطابق جب تک ملک سے منشیات کا کاروبار ختم نہیں ہوتا، یہ جنگ جاری رہے گی۔