ملک بھر میں دوبارہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان: محکمہ موسمیات

ملک بھر میں دوبارہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان: محکمہ موسمیات
سورس: File

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں  آج رات سے دوبارہ بارشیں شروع ہونے کی پیش گوئی کردی۔

رپورٹ کے مطابق آج سمندری ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی جبکہ کل یہ سلسلہ شدت اختیار کرجائے گا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت    پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور  سندھ کے علاوہ  آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش ہوگی۔

بیس سے بائیس جولائی تک شہید بینظیرآباد سے کراچی تک حیدرآباد، سانگھڑ، بدین اور ٹھٹھہ میں بادل خوب برسیں گے۔

جبکہ اس سے پہلے آج سے ہی ملک کے دیگر علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارش سے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، ساتھ ہی متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں