گال ٹیسٹ:  پاکستان   کی ٹیم 461 بنا کر آؤٹ، برتری 149 رنز ہوگئی

گال ٹیسٹ:  پاکستان   کی ٹیم 461 بنا کر آؤٹ، برتری 149 رنز ہوگئی

گال : گال ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹیم 461 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، پاکستان کی برتری 149 رنز ہوگئی۔ سری لنکا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان ٹیم 461 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے 208 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

گال میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف 149 کی برتری بھی حاصل ہوگئی۔آج پاکستان ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز سے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔ سعود شکیل نے آغا سلمان کے ساتھ تیسرے روز کھیل کا آغاز اسی انداز میں کیا جس طرح گزشتہ روز چھوڑا تھا۔دونوں کے درمیان 218 گیندوں پر 177 رنز کی زبردست شراکت قائم ہوئی جس نے میچ کا رخ تبدیل کردیا۔ 

سعود شکیل نے کھانے کے وقفے سے  پہلے اپنی سنچری مکمل کی۔  تاہم اسی موقع پر آغا سلمان بدقسمت رہے اور 83 رنز بنا کر سٹمپ آؤٹ ہوئے۔ آغا سلمان کے آؤٹ ہونے کے بعد نعمان علی نے 25، شاہین آفریدی نے 9، نسیم شاہ نے 6 اور ابرار احمد نے 10 رنز کے ساتھ سعود شکیل کا ساتھ دیا۔ 

سعود شکیل نے اپنے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنائی اور اسکے ساتھ ساتھ سری لنکا میں تاریخ بھی رقم کردی۔ سعود شکیل سری لنکا میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین  بن گئے۔ سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ پراباتھ جےسوریا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کسون رجیتھا اور وشوا فرنینڈو نے ایک ایک بیٹسمین کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مصنف کے بارے میں