اسلام آباد : حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کی حوصلہ شکنی اور الیکٹرک گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے نئی "انرجی وہیکل لیوی" نافذ کر دی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، 1300 سی سی تک کی مقامی و درآمدی گاڑیوں، بسوں، ٹرکوں اور پک اپس پر 1 فیصد لیوی عائد کی گئی ہے۔
1300 سے 1800 سی سی گاڑیوں پر 2 فیصد جبکہ 1800 سی سی سے زائد انجن رکھنے والی گاڑیوں پر 3 فیصد انرجی وہیکل لیوی لاگو ہو گی۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مقامی طور پر تیار یا اسمبل کی جانے والی گاڑیوں پر یہ لیوی مینوفیکچرر ادا کرے گا، جبکہ درآمدی گاڑیوں پر یہ لیوی خریدار سے وصول کی جائے گی۔