لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ حالیہ ریکارڈ بارشوں کے دوران مؤثر تیاری اور انتظامات کی بدولت نقصانات کو کم کیا جا سکا۔ انہوں نے پی ڈی ایم اے، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، ریسکیو، پولیس اور دیگر اداروں کو شاباش دی۔
مریم نواز نے بتایا کہ بارشوں کا نیا سلسلہ 21 جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہے، اس لیے ارلی وارننگ اور فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ وہ دفاتر کے بجائے فیلڈ میں رہیں۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور اداروں کے درمیان بھرپور تعاون ہے اور حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ بارشوں سے چاول اور دیگر فصلوں کو نقصان پہنچا ہے جس کا فوری ازالہ ضروری ہے۔