لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور کے دوران فول پروف سیکیورٹی اور مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔
جاری کردہ ہدایات میں وزیراعلیٰ نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے جامع سیکیورٹی پلان تیار کرنے کا حکم دیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ محرم کے دوران ریسکیو 1122، فیلڈ اسپتال اور موبائل کلینکس 24 گھنٹے عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے دستیاب رہیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب کے 4 ہزار 7 امام بارگاہوں میں QR کوڈ پر مبنی پینک بٹن سسٹم بھی نصب کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔