کراچی :سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیر صدارت پبلک ٹرانسپورٹ منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں صوبے میں ٹرانسپورٹ نظام کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں شرجیل میمن نے کہا کہ 50 ڈبل ڈیکر بسوں اور 500 نئی الیکٹرک بسوں کی آمد سے سندھ کے پبلک ٹرانسپورٹ نظام میں نمایاں بہتری آئے گی اور شہریوں کو جدید سفری سہولیات میسر ہوں گی۔
سینئر وزیر نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ بس ڈپو قائم کرنے کے لیے اپنے اپنے اضلاع میں دستیاب خالی سرکاری اراضی کی نشاندہی کی جائے، تاکہ منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد ممکن بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت شہریوں کو بہتر، محفوظ اور جدید سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں اقدامات جاری رکھے گی۔