Get Alerts

 فیصلے کی گھڑی قریب، کس کا پلڑا بھاری؟ میسی کا ارجنٹینا یا سپین، ورلڈ کپ ٹرافی کے لیے آخری معرکہ

  فیصلے کی گھڑی قریب، کس کا پلڑا بھاری؟ میسی کا ارجنٹینا یا سپین، ورلڈ کپ ٹرافی کے لیے آخری معرکہ

میکسیکو:فٹبال ورلڈ کپ 2026: عالمی کپ کے فائنل کے لیے فیصلے کی گھڑی قریب آگئی ہے، جہاں ارجنٹینا اور اسپین کی ٹیمیں دنیا کی سب سے بڑی فٹبال ٹرافی کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گی۔

لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹینا ایک بار پھر تاریخ رقم کرنے کے عزم کے ساتھ فائنل کھیلے گا۔ ارجنٹائنی ٹیم نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری لمحات میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے 2-1 سے کامیابی حاصل کی اور فائنل میں جگہ بنائی۔

دوسری جانب سپین نے پورے ٹورنامنٹ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ سپین کی ٹیم نے اپنی مضبوط دفاعی حکمت عملی کے باعث اب تک صرف ایک گول کھایا، جبکہ سیمی فائنل میں فرانس کو 2-0 سے شکست دے کر عالمی کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔

ورلڈ کپ کی تاریخ میں برازیل نے 1958 اور 1962 میں مسلسل دو مرتبہ عالمی کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اب ارجنٹینا کے پاس موقع ہے کہ وہ میسی کی قیادت میں ایک اور یادگار کامیابی حاصل کرے، جبکہ سپین دوبارہ دنیا کا چیمپئن بننے کی کوشش کرے گا۔

فائنل میں ارجنٹینا کی تجربہ کاری اور میسی کی قیادت کا مقابلہ اسپین کی منظم حکمت عملی اور مضبوط ٹیم ورک سے ہوگا۔ اتوار کو ہونے والا یہ فیصلہ کن معرکہ طے کرے گا کہ عالمی فٹبال کا نیا بادشاہ کون بنتا ہے۔

ٹیگز: