Get Alerts

لیونل میسی ایک بار پھر ارجنٹینا کی قیادت کریں گے، فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے ٹیم تیار

لیونل میسی ایک بار پھر ارجنٹینا کی قیادت کریں گے، فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے ٹیم تیار

ارجنٹائن:ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن (AFA) کے اعلیٰ حکام نے تصدیق کی ہے کہ فٹبال کے عالمی سپر سٹار لیونل میسی 2026 کے فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کی قیادت کریں گے۔ تقریباً سات ماہ کے وقفے کے بعد میسی نے حال ہی میں چلی اور کولمبیا کے خلاف بین الاقوامی میچز میں شرکت کی، جہاں ان کی فارم قابلِ تعریف رہی۔

کلب لیول پر بھی میسی کی کارکردگی زبردست ہے، جس کی بدولت ان کے شائقین کو ورلڈ کپ میں ان کی قیادت کا انتظار ہے۔

ارجنٹینا کی ٹیم ستمبر میں وینزویلا اور ایکواڈور کے خلاف دوستانہ میچز کھیلے گی تاکہ فیفا ورلڈ کپ کی تیاری مکمل کی جا سکے۔

دوسری جانب، ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن نے دبئی میں لولو فنانشل ہولڈنگز کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے جس کے تحت مشرق وسطیٰ، بھارت اور جنوب مشرقی ایشیا میں مداحوں کے لیے خصوصی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔

ٹیگز: