اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی رہنماؤں قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن اور سید قمر رضا نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں میں آزاد جموں و کشمیر کی انتخابی مہم، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
پارٹی رہنماؤں نے سیاسی معاملات اور آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق امور پر بھی چیئرمین پیپلز پارٹی کو آگاہ کیا