Get Alerts

وزیراعظم نوازشریف 12 روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم نوازشریف 12 روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد نوازشریف 12 روز کے لئے بیرون ملک روانہ ہو گئے۔ وزیراعظم نوازشریف اتوار کے روز اپنے اہلخانہ کے ہمراہ کمرشل پرواز کے ذریعے سعودی عرب پہنچ گئے۔ وزیراعظم نوازشریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ گزاریں گے۔

وزیراعظم عمرہ کی ادائیگی کے بعد مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ بھی جائیں گے اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دینگے۔ وزیراعظم عیدالفطر بھی مدینہ منورہ میں منائیں گے اور اس دوران ان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

وزیراعظم عیدالفطر کے روز ہی لندن روانہ ہوجائیں گے اور اپنا طبی معائنہ کروائیں گے اور اس کے بعد وطن واپس آ جائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں