کولمبیا کے شاپنگ مال میں دھماکا، تین خواتین ہلاک

کولمبیا کے شاپنگ مال میں دھماکا، تین خواتین ہلاک

بگوٹا: جنوبی امریکی ملک کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی ایک کارروائی میں تین خواتین ہلاک ہو گئی ہیں۔ شہر کے شمال میں واقع ایک شاپنگ مال کے دھماکے میں یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اس حملے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بگوٹا کے میئر اینرک پینالوسا نے کہا کہ مرنے والوں میں ایک کا تعلق فرانس سے تھا۔ حکام کا خیال ہے کہ ایک چھوٹا بم خواتین کے ٹوائلٹ میں رکھا گیا تھا۔

یہ حملہ اس وقت ہوا جب شاپنگ مال میں بہت بھیڑ تھی اور لوگ اتوار کو 'فادرز ڈے' کے تحفے کے لیے شاپنگ مال میں خریداری کر رہے تھے۔ ایک 23 سالہ فرانسیسی خاتون جو کہ شہر کے جنوب میں واقع ایک سکول میں رضاکارانہ طور پر کام کرتی تھیں۔

ہلاک ہونے والی دو دوسری خواتین کی عمر 27 اور 31 سال بتائی جاتی ہے لیکن ان کی شہریت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔ شہر کے میئر اینرک پینالوسا نے کہا سینٹرو اینڈینو پر یہ بزدلانہ دہشت گردانہ حملہ شدید اندوہ ناک ہے۔ ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ حملے کے پس پشت کون تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں