لاہور: چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارتی ٹیم کی بدترین شکست کے بعد بھارتی اداکار رشی کپور نے بھی ہار تسلیم کرتے ہوئے پاکستان کو مبارکباد دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فائنل میں بھارتی ٹیم کی بدترین شکست کے بعد رشی کپور نے ہار تسلیم کرتے ہوئے پاکستان کو جیت پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ”پاکستان آپ نے ہمیں شکست دی۔ آپ بہت اچھا کھیلے۔ ہمیں تمام شعبوں میں مات دی۔ بہت مبارک “
واضح رہے کہ فائنل میچ سے قبل اداکار رشی کپور نے بھی پاکستان کیلئے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا۔رشی کپور نے اپنی ٹوئیٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ’پی سی بی کرکٹ ٹیم بھیجنا پلیز، پہلے ہاکی یا کھو کھو ٹیم بھیجی تھیں، کیوں کہ 18 جون (فادرز ڈے) پر باپ کھیل رہا ہے تمہارے ساتھ‘۔
Yes Pakistan, you have defeated us. Well played, outplayed us in all departments. Many congratulations, I concede. Best wishes!
— Rishi Kapoor (@chintskap) June 18, 2017