دنیا کی 2 بڑی طاقتوں کے درمیان برف پگھلنے لگی ، امریکی وزیر خارجہ بیجنگ پہنچ گئے 

دنیا کی 2 بڑی طاقتوں کے درمیان برف پگھلنے لگی ، امریکی وزیر خارجہ بیجنگ پہنچ گئے 

بیجنگ : امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن چین کے 2 روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔ 2018 کے بعد کسی بھی امریکی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ چین ہے۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق انٹونی بلنکن کے دورے کا مقصد امریکا اور چین کے تعلقات کو بحال کرنا ہے۔ اپنے دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ چینی ہم منصب چن گینگ، اعلیٰ سفارت کار سمیت ممکنہ طور پر صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ان ملاقاتوں میں دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تنازعات کے حل کے امکانات ہیں۔

واضح رہے کہ سال 2018 کے بعد کسی بھی امریکی وزیر خارجہ کا چین کا پہلا دورہ ہے۔ رواں سال فروری میں امریکی فضائی حدود میں مشتبہ چینی غباروں کے اڑنے پر انٹونی بلنکن نے چین کا دورہ ملتوی کردیا تھا۔

مصنف کے بارے میں