کوالالمپور: ملائیشیا میں جاری ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان کی ٹیم آج (بدھ) تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک اہم مقابلے کے لیے میدان میں اُترے گی۔ پول بی میں پاکستان چار پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، اور سیمی فائنل تک رسائی کے لیے یہ میچ فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے۔
گرین شرٹس نے اپنا پچھلا میچ جاپان کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں 2-3 سے جیتا تھا، جبکہ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں میزبان ملائیشیا سے مقابلہ 3-3 گول سے برابر رہا تھا۔
ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند ہے اور وہ نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ایونٹ میں اپنی فتوحات کا تسلسل برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ اس میچ میں کامیابی پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات کو مزید مستحکم کر دے گی۔