Get Alerts

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان آج افغانستان کے خلاف میدان میں اُترے گا

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان آج افغانستان کے خلاف میدان میں اُترے گا

شارجہ : پاکستان آج سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔ قومی ٹیم اب تک شاندار فارم میں نظر آئی ہے اور ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کر کے 4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

پاکستان نے اپنا پہلا میچ افغانستان کو 39 رنز سے اور دوسرا میچ متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے شکست دے کر جیتا تھا۔ دوسری جانب افغانستان نے گزشتہ روز یو اے ای کو ہرا کر اپنے دو پوائنٹس حاصل کیے اور ٹیبل پر دوسری پوزیشن سنبھال لی، جبکہ یو اے ای اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی۔

آج کے میچ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، کیونکہ دونوں ٹیمیں بھرپور فارم میں دکھائی دے رہی ہیں۔

گزشتہ روز افغانستان اور یو اے ای کے درمیان میچ میں دو اہم ریکارڈز بھی دیکھنے میں آئے۔ یو اے ای کے کپتان محمد وسیم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بطور کپتان سب سے زیادہ چھکے مارنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، اور اس فہرست میں بھارت کے روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اسی میچ میں افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ راشد خان نے یو اے ای کے خلاف 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے اپنی وکٹوں کی تعداد 165 تک پہنچا دی۔

پاکستان اگر آج کا میچ بھی جیت لیتا ہے تو وہ فائنل میں اپنی جگہ تقریباً پکی کر لے گا، جبکہ افغانستان کے لیے بھی یہ میچ اہمیت کا حامل ہے۔

ٹیگز: