Get Alerts

صدر ٹرمپ کا ایران پر حملے میں اسرائیل کا ساتھ دینے کا اشارہ، وائٹ ہاؤس میں ہنگامی مشاورت

صدر ٹرمپ کا ایران پر حملے میں اسرائیل کا ساتھ دینے کا اشارہ، وائٹ ہاؤس میں ہنگامی مشاورت

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی میں اسرائیل کا ساتھ دینے کا عندیہ دے دیا ہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ ایران کو یورینیئم کی افزودگی سے روکنے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیروں کا اہم اجلاس وائٹ ہاؤس میں طلب کیا، جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ اگرچہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، مگر امریکی میڈیا نے باوثوق ذرائع سے یہ دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران پر فضائی حملوں میں شریک ہونے پر غور کر رہا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر امریکا اس کارروائی میں شامل ہوا تو یہ صرف علامتی شرکت نہیں ہوگی، بلکہ ایک بڑا اور فیصلہ کن آپریشن ہوگا۔ اس آپریشن کا ممکنہ ہدف ایران کی زیرِ زمین جوہری تنصیب "فردو" کو تباہ کرنا ہو سکتا ہے، جہاں یورینیئم کی افزودگی کا عمل جاری ہے۔

ادھر کچھ اسرائیلی حکام کا ماننا ہے کہ اگر ایران نے جوہری پروگرام ختم کرنے کی کوئی ڈیل نہ کی، تو امریکا بھی براہ راست ایران پر حملہ کر سکتا ہے۔

ٹیگز: