Get Alerts

"ایران میں فتح کا اعلان کریں اور جنگ ختم کریں": وائٹ ہاؤس کے مشیر کی ٹرمپ کو تجویز، صدر کا پیچھے ہٹنے سے انکار

واشنگٹن :ایران کے خلاف جاری فوجی مہم پر امریکی انتظامیہ کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے اہم مشیروں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا ہے کہ امریکہ ایران میں اپنے اہداف کے حصول کا دعویٰ کر کے جنگ سے نکل جائے، تاہم صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ جنگ کے خاتمے کا فیصلہ صرف ان کی مرضی سے ہوگا۔
وائٹ ہاؤس کے ٹیکنالوجی اور اے آئی (AI) کے مشیر ڈیوڈ سیکس نے صدر ٹرمپ کو ایک اہم مراسلہ بھیجا ہے جس میں انہوں نے تجویز دی ہے کہ امریکہ کو اب تک کی کارروائیوں کو "کامیابی" قرار دے کر مشرقِ وسطیٰ کے اس نئے محاذ کو بند کر دینا چاہیے۔ ڈیوڈ سیکس کے مطابق جنگ کو مزید طول دینا امریکہ کو ایک ایسی طویل اور مہنگی لڑائی میں دھکیل سکتا ہے جس کے نتائج قابو سے باہر ہو سکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق امریکی حکومت اس وقت دو گروہوں میں بٹی ہوئی نظر آتی ہے  ۔پہلا دھڑا وہ حکام جو ایران کی فوجی طاقت کو مکمل طور پر مفلوج کرنے تک جنگ جاری رکھنے کے حامی ہیں۔    دوسرا دھڑا  وہ مشیر جو سمجھتے ہیں کہ تہران کو مطلوبہ پیغام دیا جا چکا ہے اور اب واپسی کا راستہ اختیار کرنا ہی امریکہ کے مفاد میں ہے۔
تمام تر مشوروں اور اندرونی دباؤ کے باوجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مخصوص انداز میں جواب دیتے ہوئے کسی بھی فوری جنگ بندی کا امکان مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا   اس جنگ کا اختتام اسی وقت ہوگا جب مجھے  مناسب لگے گا۔

ٹیگز: