Get Alerts

تیل کی قیمتوں میں فوری کمی کی ہدایت، شفاف ہفتہ وار فارمولا تیار کیا جا رہا ہے: علی پرویز ملک

تیل کی قیمتوں میں فوری کمی کی ہدایت، شفاف ہفتہ وار فارمولا تیار کیا جا رہا ہے: علی پرویز ملک

اسلام آباد: وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی ہدایت جاری کر دی ہے، جبکہ قیمتوں کے تعین کے لیے شفاف ہفتہ وار فارمولا تیار کیا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر اپنے بیان میں وزیر پٹرولیم نے کہا کہ نئے فارمولے کے تحت عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کی وجوہات سے باقاعدہ طور پر آگاہ کیا جائے گا، تاکہ نظام زیادہ شفاف اور قابلِ فہم بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کی مشترکہ سفارتی کاوشیں بھی مثبت نتائج دے رہی ہیں، جس کے اثرات معیشت اور توانائی کے شعبے پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔

علی پرویز ملک کے مطابق حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور پٹرولیم قیمتوں کے نظام کو زیادہ مؤثر، شفاف اور مستحکم بنانے پر کام جاری ہے۔

ٹیگز: