Get Alerts

سندھ بجٹ عوامی سہولت اور ترقیاتی اہداف کے ساتھ پیش کیا گیا، مراد علی شاہ

سندھ بجٹ عوامی سہولت اور ترقیاتی اہداف کے ساتھ پیش کیا گیا، مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ کل پیش کیا جانے والا صوبائی بجٹ پاکستان پیپلز پارٹی کا 18 واں بجٹ ہے، جس میں حکومت کی کوشش رہی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع کے لیے وسائل کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے طے پایا ہے کہ چاروں صوبے مل کر اپنا حصہ ڈالیں گے۔ وزیراعلیٰ کے مطابق وفاق سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر مکمل فنڈز فراہم کیے جائیں گے تو ہی گرانٹس کا اجرا ممکن ہوگا۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ آئندہ مالی سال میں 850 ارب روپے سے زائد کے اخراجات متوقع ہیں، جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی وصولیوں کا ہدف 15.264 ٹریلین روپے مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سال ایف بی آر اپنا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال سندھ حکومت نے ایک ہزار ارب روپے کا ریکارڈ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) بنایا تھا، جو صوبے کی ترقیاتی ترجیحات کا واضح ثبوت ہے۔

ٹیگز: