Get Alerts

بی ایل اے کی کارروائیاں علاقائی رابطوں اور عالمی تجارت کے لیے خطرہ قرار

بی ایل اے کی کارروائیاں علاقائی رابطوں اور عالمی تجارت کے لیے خطرہ قرار

اسلام آباد: بلوچستان میں سرگرم تنظیم بی ایل اے کی کارروائیوں کو عالمی تجارت اور علاقائی رابطوں کے لیے خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔

عالمی جریدے ٹی آر ٹی ورلڈ کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کی اہم شاہراہیں اور تجارتی راہداریاں مسلسل حملوں کے باعث غیر محفوظ زون میں تبدیل ہو چکی ہیں، جس سے نقل و حمل اور تجارتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی ایل اے کی کارروائیوں کا بنیادی ہدف علاقائی رابطوں اور ترقیاتی منصوبوں کو نقصان پہنچانا ہے، جبکہ ٹرینوں، شاہراہوں اور مال بردار گاڑیوں پر حملے مقامی معیشت اور روزگار کے مواقع کو متاثر کر رہے ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ یہ صورتحال نہ صرف داخلی سطح پر چیلنجز پیدا کر رہی ہے بلکہ بین الاقوامی تجارتی راستوں اور سرمایہ کاری کے ماحول پر بھی منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا، آسٹریلیا اور برطانیہ پہلے ہی بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکے ہیں، جبکہ دیگر ممالک میں بھی اس حوالے سے پالیسی سطح پر غور جاری ہے۔

ٹیگز: