اسلام آباد: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے امن معاہدے کے بعد ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم آفس کے مطابق یہ رابطہ اسلام آباد امن معاہدے پر دستخط کے بعد دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو 30 منٹ سے زائد جاری رہی۔
Islamabad :18 June 2026.
— Prime Minister's Office (@PakPMO) June 18, 2026
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif received a telephone call from His Excellency Dr. Masoud Pezeshkian, President of the Islamic Republic of Iran, this afternoon, that lasted over thirty minutes.
This was the first contact between the two leaders… pic.twitter.com/ukkFWYy975
گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے نیک خواہشات اور احترام کا اظہار کیا۔ انہوں نے امن معاہدے پر ایران کے فیصلے کو سراہتے ہوئے مذاکرات کے آئندہ مرحلے میں کامیابی کی دعا بھی کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایک برادر اور ہمسایہ ملک کے طور پر ہر شعبے میں ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
اعلامیے کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے ثالثی کے عمل کو کامیاب بنانے میں اہم، مخلصانہ اور دانشمندانہ کردار ادا کیا۔
ایرانی صدر نے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان کی مثبت اور تعمیری حمایت کو ایران ہمیشہ یاد رکھے گا۔ انہوں نے پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
دونوں رہنماؤں نے آئندہ باہمی روابط جاری رکھنے اور جلد ایک دوسرے کے ممالک کے دوروں پر بھی اتفاق کیا۔