کراچی:پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو گرفتاری کے کچھ دیر بعد ہی رہا کر دیا۔ذرائع کے مطابق اعلیٰ سیاسی مداخلت کےبعدفاروق ستارکورہاکیاگیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ رہاءی کے بعد ایم کیو ایم کے عارضی دفتر پی آئی بی میں پچھلے دروازے سے اندر داخل ہوے جہاں وہ کچھ دیر میں میڈیا سے گفتگو کریں گے۔
واضح رہے کہ متحدہقومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار پی ایف میوزیم میں شادی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک تھے جہاں سے واپسی پر پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا تاہم اب سے کچھ قبل پولیس نے سیاسی مداخلت پر انہیں رہا کر دیا ہے۔