63 اضلاع میں خانہ شماری کے بعد مردم شماری کا آغاز ہو گیا

 63 اضلاع میں خانہ شماری کے بعد مردم شماری کا آغاز ہو گیا

لاہور: لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت 63 اضلاع میں 3 دن کی خانہ شماری کے بعد مردم شماری کا آغاز ہو گیا جو 15 اپریل تک جاری رہے گا۔ عملے کو پنسل سے فارم بھرنے کی اجازت نہیں۔ اداراہ شماریات نے گھر گھر جا کر مردم شماری کرنے والے اہلکاروں کے ڈیوٹی اوقات میں دو گھنٹے کا اضافہ بھی کر دیا۔ ٹیمیں صبح 8 سے شام 6 بجے تک مردم شماری کریں گی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ شہری مردم شماری کے عملے کے ساتھ تعاون کریں۔ غلط معلومات فراہم کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

پہلے مرحلے میں کئی گھر جبکہ لاہور کے کئی علاقے بھی خانہ شماری سے محروم رہے تاہم کوئٹہ میں ایک روز کی توسیع کے بعد آج بھی گھروں کی گنتی جاری ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں