Get Alerts

سرگودھا میں شوہر نے 22 سالہ بیوی کے گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کردیا

سرگودھا میں شوہر نے 22 سالہ بیوی کے گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کردیا

سرگودھا میں شوہر نے 22 سالہ بیوی کے گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کردیا  گیا ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ آمنہ بی بی کی 2 برس قبل عبداللہ کانی کے وقاص علی سے شادی ہوئی ۔ آمنہ بی بی 8 ماہ کی بچی کی ماں تھی ۔ شوہر کے ساتھ ناچاقی تھی ۔ مبینہ طور پر شوہر دوسری شادی کا خواہش مند تھا ۔

بیوی نے دوسری شادی کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا ۔ ملزم وقاص نے مبینہ طور پر بیوی کے گلے میں پھندہ ڈالا اور اسے قتل کرکے لاش سول اسپتال لے آیا ۔

جہاں ایمرجنسی وارڈ کے عملے کو بتایا کہ اس کی بیوی نے خودکشی کرلی ہے ۔ اسپتال کے عملہ نے پولیس کو کال کی تو ملزم لاش چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔ ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کو گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کیا گیا ہے ۔

جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں مقتولہ کے والد شاہد منظور نے بتایا کہ میری بیٹی کو گلے میں پھندہ ڈال کرقتل کیا گیا ہے ۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں ۔ والد نے بتایا کہ ہماری بیٹی کیساتھ ملاقات کی اجازت بہیں دی جاتی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ پانچ چھ ماہ سے میاں بیوی کے درمیان ناچاقی تھی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے اور ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔