لاہور ہائیکورٹ نے نکاح کے وقت طلاق دینے کی شرائط غیر قانونی قرار دیدیں 

لاہور ہائیکورٹ نے نکاح کے وقت طلاق دینے کی شرائط غیر قانونی قرار دیدیں 
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: بیوی کو طلاق دینے کی صورت میں نکاح نامے پر شوہر سے ہرجانہ ادا کرنے کے حوالے سے شرائط پر لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے نکاح کے وقت طلاق دینے کی شرط میں رقم، زیور، پراپرٹی، ہرجانے دینے کا وعدہ کرنا غیر قانونی قرار دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اقبال نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ شوہر کو اپنی بیوی کو طلاق دینے کا مکمل حق حاصل ہے اور طلاق دینے میں شریعت اور قانون میں کوئی بھی شرط عائد نہیں کی گئی۔ اللہ تعالیٰ نے شوہر کو طلاق دینے کا مطلق حق دیا ہے جبکہ سپریم کورٹ بھی شوہر کو بیوی کو طلاق دینے سے روکنے کو غیرقانونی قرار دے چکی ہے۔ 
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ناانصافی پر مبنی طلاق دینے سے متعلق نکاح نامے پر درج ہرجانے کی شرائط اسلامی قوانین کے یکسر خلاف ہیں اور شوہر جب چاہے اپنی بیوی کو طلاق دے سکتا ہے، اس بات کو کسی بھی شرط کا پابند نہیں کیا جا سکتا۔