وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ حادثے میں زخمی

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ حادثے میں زخمی

لندن: وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ زخمی ہو گئیں  ۔ 

جمائمہ گولڈ سمتھ نے سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر  نے اپنی سٹوری شئیر کی ۔جس میں انہوں نے اپنے چہرے پر زخم کے نشانات دکھائے ہیں ، ساتھ ہی انہوں نے دو ایموجی بھی شئیر کیے ایک زخمی ایموجی تھا اور دوسرا سکینگ کرتا ہوا ایموجی تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جمائمہ کو سکینگ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی آج بھی عمران خان اور جمائمہ میں صلح کی خواہش رکھتے ہیں، جس کا ثبوت  رواں برس کے آغاز میں  جمائمہ کی ایک ٹویٹ میں دیکھنے کو ملا۔

جمائمہ کی ٹوئٹ  پر ایک ٹوئٹر صارف نے حیران کن بات لکھی اور وزیر اعظم کی سابق اہلیہ سے پاکستان واپسی کا مطالبہ کیا اور کہا عمران خان کو آپ کی ضرورت ہے ، وہ اپنے دوستوں کے بہکاوے کا شکار ہوئے۔

مصنف کے بارے میں