اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پی ٹی آئی کارکنوں کو دوبارہ سندھ ہاؤس پر اکسادیا ۔ کہتے ہیں سندھ ہاؤس کو نیا چھانگامانگا بنائیں گے تو عوام کی نفرت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سندھ ہاؤس پر حملے کے بعد اپنے ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ جوں ہی واقعہ کا علم ہوا سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کارکنان کو تحمل اور بردباری کا درس دیتے ہوئے سندھ ہاؤس خالی کرنے کا کہا لیکن سچ یہ ہے عوام کے جذبات سے کھیلنا بند کریں اور عوام کے مینڈیٹ کا احترام کریں۔
سندہ ہاؤس کو نیا چھانگامانگا بنائیں گے تو عوام کی نفرت کا سامنا کرنا پڑے گا، جوں ہی واقعہ کا علم ہوا سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کارکنان کو تحمل اور بردباری کا درس دیتے ہوئے سندہ ہاؤس خالی کرنے کا کہا لیکن سچ یہ ہے عوام کے جذبات سے کھیلنا بند کریں اور عوام کے مینڈیٹ کا احترام کریں https://t.co/p9Gj2UAE9n
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 18, 2022
انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس ایک بہت ہی حساس علاقے میں ہے جہاں چیف جسٹس ہاؤس وزراء کالونی اور اہم رھائش گاھیں ہیں ۔
سندہ ہاؤس ایک بہت ہی حساس علاقے میں ہے جہاں چیف جسٹس ہاؤس وزراء کالونی اور اہم رھائش گاھیں ہیں پیپلز پارٹی اور نون لیگ لوٹوں کو کہیں اور شفٹ کر لے ورنہ پورا مہینہ تماشا لگا رہے گا ہم کس کس کو روکیں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 18, 2022
فواد چودھری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ لوٹوں کو کہیں اور شفٹ کر لے ورنہ پورا مہینہ تماشا لگا رہے گا ہم کس کس کو روکیں گے۔