Get Alerts

کہیں بارش، کہیں برفباری، کہیں ژالہ باری، ملک بھر میں موسم کی شدت میں اضافہ

کہیں بارش، کہیں برفباری، کہیں ژالہ باری، ملک بھر میں موسم کی شدت میں اضافہ

لاہور :ملک بھر میں موسم نے زور دار انگڑائی لے لی ہے، کہیں بارش، کہیں برفباری اور کہیں ژالہ باری نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بالائی علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے جبکہ مختلف علاقوں میں نظامِ زندگی متاثر ہو رہا ہے۔

مری میں آسمان سے سفید موتیوں کی طرح برف برسنے لگی، جس سے ملکۂ کوہسار کا حسن دوبالا ہو گیا۔ سیاحتی مقامات برف سے ڈھک گئے اور موسم مزید دلکش ہو گیا۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی شدید برفباری ریکارڈ کی گئی۔ قلعہ عبداللہ میں ایک فٹ، چمن میں 10 انچ، زیارت میں 9 انچ اور پشین میں 6 انچ برف پڑ چکی ہے، جس کے باعث سردی میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔

اسی طرح بابوسر ٹاپ، ناران، کاغان، پارا چنار، جھیل سیف الملوک اور سرن ویلی میں بھی برفباری نے ہر شے کو جما دیا ہے۔ کئی علاقوں میں سڑکیں پھسلن کا شکار ہیں جبکہ انتظامیہ نے شہریوں اور سیاحوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹیگز: